27

اسلام آباد،کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔

مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں