293

مہنگائی بڑھنا تحریک انصاف حکومت کےلئے لمحہ فکریہ ہے. احمد کنڈی

بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم کی انتہا ہے. ممبر صوبائی اسمبلی

پشاور (12 جنوری) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں گھنٹوں کے حساب سے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اسے عوام دشمن پالیسی قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گھنٹوں کے حساب سے اشیاءخوردونوش کے نرخ بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے.
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بجلی، گیس، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اوپر سے سردیوں کے موسم میں بجلی، گیس لوڈشیڈنگ، مہنگائی کے مارے عوام کو بے وقت کی موت مارنے کے مترادف ہے، دوسری جانب چینی، دال، آٹے، سبزیوں اور دیگر اشیاءخوردونوش کے نرخ سابق دور کی نسبت تین سو گنا بڑھ چکی ہے جس سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوتے جارہے ہیں لیکن حکومت اور خصوصاً وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن پر تنقید کے علاوہ کچھ نہیں آتا جو بےحسی اور نالائقی کی انتہا ہے.
احمد کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مہنگائی پر قابو پایا گیا تھا اور عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دی گئی تھی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال بجٹ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جاتا تھا لیکن اب حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرر ہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں