219

پشاور، ناظم یونین کونسل خالصہ ون کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس پی اہکاروں کےلئے نقد انعامات

پشاور، ناظم یونین کونسل خالصہ ون کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس پی اہکاروں کےلئے نقد انعامات

یونین کونسل خالصہ ون نیبر ہڈ ون کے ناظم شکیل احمد کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس ملازمین نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے الائشوں کو ٹھکانے لگایا ، اس بار انہوں نے اپنی ڈیوٹی کا حق ادا کردیا ہے اپنے دفتر میں ڈبلیو ایس ایس پی کے صفائی عملہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ان ملازمین نے عید کے موقع پر اپنی عید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے .ناظم شکیل احمد نے بہتر کارکردگی پر ڈبلیو ایس ایس عملہ کو نقد انعامات بھی دیئے اور انکی تعریف کی، ان کا کہنا تھا اگر ان غریب ملازمین کی تھوڑی سی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ مزید بہتر طورپر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں