30

لاہور، پی ڈی ایم کے پاس زیادہ مواقع نہیں ،اب آر یا پار والا معاملہ ہے ، مریم نواز

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المعیاز اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کر کے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا اور آج پوری دنیا نے پاکستان کی فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے، آج ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں منہگائی بڑھ گئی، جب روٹی 30 روپےکی ہوگئی ہوتو عوام کیسے گزاراکریں گے، 25 ہزار آمدنی والوں کو بجلی اور گیس کا 50 ہزار بل آرہا ہے، وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایل این جی دیرسےمنگوائی گئی، ایل این جی تاخیر سےمنگوانے کی وجہ سے عوام کا 122 ارب روپے کا نقصان ہوا، سپریم کورٹ نے کہا بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں لگے؟ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے7 مریض دم توڑ گئے، بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے، جعلی ڈرپوک وزیراعظم عوام کے درمیان دو منٹ نکل کر دکھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں