37

محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا

ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے منعقدہ سروائیول کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر
پانچ روزہ کیمپ میں دنیا کے مشہور ڈسکوری چینل،نیشنل جیوکرافک اور آکسیجن کے ماہرین کی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے ملک سے شریک نوجوانوں کو تربیت دی
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور آؤٹ ڈورآؤٹ رائٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملک کے نوجوانوں کیلئے ایڈونچر ٹورازم اینڈ سپورٹس کے فروغ اور صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ صوبے خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے مشہور ڈسکوری چینل،نیشنل جیوکرافک اور آکسیجن کے ماہرین کی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ سوات میں سروائیول کیمپ میں ٹریننگ دی گئی۔ جس میں ملک بھر سے 75 مردو خواتین شریک ہوئے۔ سروائیول کیمپ میں دنیا کے ماہر اور تربیت یافتہ اساتذہ (ٹرینرز)نوجوانوں کو سروائیول کیمپ سے متعلق تریننگ دی۔محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے تعاون سے کیمپ میں ڈسکوری چینل پر مہارت کے جوہر دکھانے والے شیڈخیل(Chad Keel)، نیشنل جیوکرافیک چینل کے ریضا ایرک اللہ بخشی (Reza Eric Allah Bakhshi)، نیشنل اتھلیٹ ثمر خان اور آکسیجن چینل سے منسلک کوڈی شیئرووڈ(Kody Sheerwood) صوبے کے نوجوانوں کو سروائیول کیمپ میں ٹریننگ دی۔سوات کی وادی مالم جبہ میں کیمپ کے آغاز میں 5 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو مختلف برفانی مقامات پر بھیجا گیا جہاں انہیں سروائیول کیمپ میں مشکل پیش آنے والے لمحات جن میں میں ضرروی اشیاء کا استعمال، واٹر فلٹریشن، شیلٹر کا قیام، مشکل جگہ پر ضرورت پڑھنے پر آگ لگانا، مشکل سے نکلنے کے طریقہ کار اور دیگر مہارت کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں