12

گلف فوڈ 2021 عرب امارات حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے ، احمد امجد علی قونصل جنرل پاکستان

دبئی میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل احمدامجدعلی نے کہاہے کہ عالمی وباء کوروناکے تقریباً ایک سال بعدگلف فوڈ2021کاانعقادعالمی تجارت کیلئے خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ گلف فوڈ2021کاانعقادمتحدہ عرب امارات حکومت قابل ستائش اقدام ہے جوتجارتی مارکیٹ میں ایک سال کی سست روی کے بعدعالمی معیشتوں کے استحکام میں کلیدی کرداراداکریگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دبئی ورلڈٹریڈسنٹرمیں 26ویں گلف فوڈ2021میں پاکستان پویلین کے افتتاحی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پاکستانی قونصل جنرل محترم جناب احمدامجدعلی نے کہاکہ گلف فوڈ2021میں کھانے پینے کی60سے زائدکمپنیاں حصہ لے رہی ہے،کوروناصورتحال کومدنظررکھتے ہوئے کمپنیوں کاگلف فوڈمیں حصہ لیناحوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے فوڈسیکٹرمیں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوڈکمپنیاں ماضی سے متحدہ عرب امارات کیساتھ اچھارکاروبار کررہی ہیں،متحدہ عرب امارات کواشیاء خوردنی برآمدات میں پاکستان کا20فیصدحصہ ہے،اس پروگرام کی بدولت دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت میں مزیداضافہ ہوگااوردوسرے ممالک کے خریداروں کیساتھ رابطہ قائم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیاہوگا۔
اواخرمیں گلف فوڈ2021میں کے مختلف پاکستانی سٹالزکادورہ کیااورنمائش کنندگان سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پرنمائش کنندگان نے کوروناکے حفاظتی اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہ خریداروں کیساتھB2Bاجلاس پاکستان کی غذائی برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں