265

شہری مسائل سے متعلق طلباءمیں شعوروآگہی اجاگر کرنا ناگزیر ھے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عنایت اللہ وسیم

سکول طلباءکےلئے شہری مسائل سے آگاہی پر ایک روزہ سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ ،محکمہ پی اینڈ ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عنایت اللہ وسیم نے اس بات پر زور دیا کہ سکول کے طلباءکو شہری مسائل پرآگاہی ایک اہم عمل ھے جس سے مہذب معا شرے کے بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ نے ٹریفک پولیس پشاور اور واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاورکے اشتراک سے بدھ کے روز پشاور کے شہری مسائل پر طلباءکو آگاہ کر نے کےلئے ایک روزہ سیمینار منعقدکیا۔ یہ سینمینارگورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر ۴ پشاور شہر میں مذکورہ سکول کے طلباء میں شہری مسائل جن میں ٹریفک قوانین اور صحت وصفائی کے حوالے سے فکروآگاہی پیدا کرنا ہے۔ اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ کی جامع آگاہی مہم واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اشتراک سے خصوصی طور پر سرکاری سکولوں کے طلباءمیں شعوروآگہی اجاگر کرنے کےلئے تیار کی گئی ہے۔ اس مہم میں مذکورہ ادارے شہر کے مقررہ سکولوں میں طلباءکو عملی طور پر سرگرمیوں کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرائیں گے۔ طلباءان مسائل کو چارٹ تیاری، تقاریراور مختصر ڈراموں کے ذرےعے نمایاں کریں گے۔ اس آگاہی مہم میں ٹریفک پولیس اور ڈبلیو ایس ایس پی کے شامل نمائندوں نے مسائل کی نشاندہی اور سنگینی پر تقاریر کیں۔ طلباءنے اس سیمینار سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس بات کا احساس کیا کہ ٹریفک قوانین کی پیروی اور اپنے گلی محلے یا علاقے کی صحت وصفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں