202

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صاف پانی فراہمی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ صاف پانی کے تحت صوبہ بھر میں آبنوشی سکیموں کے لئے کوشاں کارکنان اور رضاکاروں کی تربیت کے لئے آغوش الخدمت ہوم پشاور کے کانفرنس روم میں صوبائی صدر خالد وقاص کی صدارت میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے شعبہ صاف پانی سے وابستہ کارکنان اور رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ڈیزاسٹر کے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ورکشاپ میں آبنوشی منصوبوں کے حوالے سے بنیادی سروے،پانی کے بحران،ضروریات کے تعین،فزیبلٹی رپورٹ،منصوبے کے ڈیزائن،پراجیکٹ مانیٹرنگ،فنانشل بلز اور رپورٹنگ سمیت منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور ڈونرز کو رپورٹ ارسال کرنے سے متعلق پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمن، ذیشان سعید،عادل حسین شاہ،فضل مالک اور نورالحق نے لیکچرز دیئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن اور صوبائی صدر خالد وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی انسانی زندگی کی اولین ضرورت ہے اورصاف پانی محفوظ زندگی کی علامت ہے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ہر10 افراد میں صرف ایک فرد کو صاف پانی میسر ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنگیں زمینوں اور ملکوں کو فتح کرنے کے لئے لڑی جاتی تھی آج کل جدید اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے لڑی جا رہی ہیں اور مستقبل میں صاف پانی کے حصول کے لئے جنگیں لڑی جائے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 5439 ہینڈپمپس، 1754کنووں، 105فلٹر یشن پلانٹس 65گریوٹی فلو سکیم 639سمرسیبل واٹر پمپ اور 510آبنوشی کی دیگر سکیمیں مکمل کئے ہیں جن سے روزانہ 2,240,900 افراد استفادہ کر رہے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخو امیں گزشتہ سال سینکڑوں فراہمی آب کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کے ذریعے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہزاروں لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام میں صاف پانی کے استعمال کے متعلق آگاہی عام ہو اور آلودہ پانی کے استعمال کی روک تھام کرکے بیماریوں سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری علاقوں میں پانی آلودہ ہوتا ہے جبکہ شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہاتی علاقوں میں پینے کا صاف پانی آسانی سے میسر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی زندگی کو سب سے زیادہ ضرورت صاف پانی کی ہوتی ہے اس لیے شہروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کر انسانی زندگی کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں