40

ملائیشیا: قرنطینہ احکامات کی خلاف ورزی پر بھارتی شہری کو قید کی سزا

ملائیشیا کی ایک عدالت نے قرنطینہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھارتی شہری کو پانچ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ملائیشیا کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘برناما’ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ بھارتی شہری کو جمعرات کو سزا سنائی گئی ہے۔

اس شخص پر الزام تھا کہ اس نے بھارت سے واپسی کے بعد گھر میں 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے احکامات کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اس سے دیگر لوگوں میں بھی وائرس منتقل ہوا۔

مذکورہ شخص کی عمر 57 برس ہے جو ملائیشیا میں ہی رہائش پذیر اور ایک ریستوران کا مالک ہے۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اسے پانچ ماہ قید کے علاوہ 12 ہزار رنگٹ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ اس شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ کے دوران ہی اپنے گھر سے ریستوران گیا تھا۔ جب اس شخص کا دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کے گھر والوں، ریستوران کے ملازمین اور گاہگوں کے ٹیسٹ بھی مثبت پائے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں