33

امریکا کے ساتھ تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں، ترکی

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن کو انقرہ کے حوالے نہ کرنے اور کُرد جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کی وجہ سے امریکا کے ساتھ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے استنبول میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر واشنگٹن حکومت اپنی ان غلطیوں کو درست نہیں کرتی تو باہمی تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

ترک حکومت امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو سن دو ہزار سولہ میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں