34

خیبرپختونخوا میں ہزاروں غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوامیں 2500 سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق صوبے میں 1153 پیڑول پمپس پر بغیر این او سی پیٹرول کی فروخت جاری ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے غیرقانونی پمپس کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گا
یادرکھے کہ غیر قانونی پڑول پمپس کے علاوہ صوبہ بھر میں ہزاروں دکانوں پر بھی غیر قانونی طور پر کھلا پڑول اور ایل پی جی گیس (فان گیس) فروخت ہور ہے ہیں جبکہ سی این جی پمپس پر سلنڈر بھر نے کا دھندہ بھی دھلڑے سے جاری ہے جو گنجا ن آبادی کے لئے کسی آتش فشاں سے کم نہیں ہے ان عناصر کے‌خلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں