285

صوبہ بھر کے کالجوں میں ٹیچنگ کیڈر سٹاف کی کمی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ممبران صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

صوبہ بھر کے کالجوں میں ٹیچنگ کیڈر سٹاف کی کمی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ممبران صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

باجوڑ سے جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی سراج الدین خان اور خاتون ممبر حمیرا خاتون نے پیر کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کراتے ھوئے موقف اپنایا ھے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں سرکاری مردانہ وزنانہ پوسٹ گریجویٹ کالجوں،گریجویٹ اور ڈگری کالجوں میں ٹیچنگ کیڈر کی لیکچرارز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی سینکڑوں آسامیاں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہیں ان پوسٹوں پر تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی جا رہی ہیں اور نہ ہی نچلے سٹاف کوترقی دیکر ان آسامیوں کو پر کیا جاتاہے جس کے نتیجے میں صوبہ بھر کے لاکھوں طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت اورتعلیمی کیئریر متاثرہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ھے کہ یہ ایک انتہائی اہم عوامی نوعیت کا مسلہ ہے جس سے صوبہ بھر کے لاکھوں طلبہ وطالبات کا مستقبل وابستہ ہے لہذا وزیر تعلیم صاحب اس حوالے سے اصل صورتحال سے اس معزز ایوان کو آگاہ کر دے تاکہ لاکھوں طلبہ وطالبات اور والدین میں پائی جانی والی تشویش اور اضطراب کا سدباب ممکن ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں