239

عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے خودکشیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک کے عوام اور نوجوانوں کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے ، حکومت کی ناقص پالیسیوں اور طفل تسلیوں سے سب سے زیادہ نوجوان طبقہ متاثر ہوا ہے،حکومت نے روزگار دینے کے بجائے روز گار ہی چھین لیا ہے ،عوام کوگھر دینے کا جھانسہ دے کر بے گھر کیا گیا،حکومت کی منفی اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے خود کشیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت نہیں کر سکتی اسی لئے قوم اب بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ بلاول بھٹو ہی قوم کو ریلیف دینے کی اہلیت رکھتے ہیں جس شخص نے کنٹینر پر نوری نت بن کر قوم کو بڑے سہانے خواب دکھائے تھے اس نے اقتدار میں آ کر مایوس کردیا ہے ، قوم پی ٹی آئی کے ڈیڑ ھ سالہ دور حکومت میں جتنی مایوس ہے اتنی تو پاکستان بننے سے لیکر اب تک بھی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سالہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا عوام اب ان کے نعرے سن کر تنگ آگئے ہیں اور اب وہ اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں