37

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے

لاہور۔ر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے،22 اکتوبرتا31 اکتوبرمنعقد ہونے والے اس ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کی روشنی میں کھلانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر سے بہترین ٹیکنیکل آفیشلز کی ٹیم کو ایونٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر کو متعین کیا گیا ہے۔ چیمپین شپ کاپہلا میچ ایچ ای سی بمقابلہ گلگت بلتستان11 بجے پیچ نمبر2 پر کھیلا گیا۔ جس میں ایچ ای سی نے صفر کے مقابلے گیارہ گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کے درمےان کھیلا گیا جس میں بنجاب نے صفر کے مقابلے 12 گول سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا میچ پی اے ایف اور سندھ کے درمےان پیچ نمبرایک پر کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے ایک کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھا اورآخری میچ ایم پی سی ایل اور اسلام آباد کے درمےان کھیلا گیا جس میں ایم پی سی ایل نے صفر کے مقابلے10 گول سے کامیابی حاصل کی۔پی ایچ ایف ڈومیسٹک میرا ایونٹس کے افتتاح کے مہمان خصوصی اولمپین منظورحسین جونیرتھے ‘ مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود، اولمپین ناصر علی، 1994 عالمی کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین ملک شفقت، اولمپین خالد حمید، را ئے عثمان اکبر کھرل ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ، تعظیم احمد کمبوہ گورنر روٹری کلب بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں